بلوچستان سے 235 افراد اسلام آباد کانفرنس میں شریک ہوتے ہیں، وہاں سے گالیاں کھا کر واپس آتے ہیں۔صادق عمرانی

211

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر میر صادق علی عمرانی نے بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو قوتیں امن و امان کی بحالی کی ذمہ دار ہیں، حکومت ان کے لیے اربوں روپے امن و امان کی بحالی کے لیے مختص کرتی ہے، اس کا کوئی فائدہ سامنے کیوں نہیں آ رہا؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتائیں کہ اس صوبے کے لوگ جو ٹیکس دیتے ہیں، ان کو تحفظ کیوں نہیں دیا جا رہا؟ امن قائم نہ ہونے کی وجوہات بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے 235 افراد اسلام آباد میں ایک کانفرنس میں شریک ہوتے ہیں، سارے وہاں سے گالیاں کھا کر باعزت واپس آتے ہیں۔