تربت: پاکستانی فورسز پر بم حملہ

595

نامعلوم افراد نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا ہے جو چیک پوسٹ کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔

دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

تربت انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے ایف سی 168 ونگ کو نشانہ بنایا ہے، واقعہ بعد پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں جو پاکستانی فورسز کو حملوں کا نشانہ بناتے ہیں، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے-