سنگانی سر میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

111

تربت شہر سے متصل علاقے سنگانی سر میں گھر پر چھاپے کے دوران سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے محمد اکبر نامی ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ واقعہ دو رات قبل اس وقت پیش آیا جب سی ٹی ڈی اور ایم آئی کے اہلکار رات تقریباً دو بجے سنگانی سر میں محمد اکبر کے گھر پہنچے اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، ان کا بیٹا گھر پر موجود نہیں تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران اہلکاروں نے محمد اکبر کو مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں خواتین اور بچوں کے سامنے انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق محمد اکبر سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن پاکستان کے رکن شکیل ایڈووکیٹ کے رشتہ دار تھے۔