کوئٹہ: دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جانبحق

609

کوئٹہ میں جھگڑے پر فائرنگ سے تین افراد مارے گئے-

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بس ٹرمینل کے قریب دو گروہوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا بھتیجا ہارون رئیسانی اور انکے محافظ مارے گئے-

‏ دوسری جانب فائرنگ سے سدابہار ٹرمینل کے مالک حاجی فیروز لہڑی کا نواسہ بھی مارا گیا ہے-

واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں-

پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کررہے ہیں تاہم تاحال جھگڑے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں-