کوئٹہ سے نوجوان جبری طور پر لاپتہ

16

پاکستانی فورسز نے کوئٹہ سے نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا۔

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے گذشتہ شب پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی نے ایک گھر پر چھاپے کے دوران نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں گذشتہ شب چار بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر گل زیب ولد محمد عظیم لانگو کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ مذکورہ نوجوان مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گل زیب اس سے قبل بھی جبری گمشدگی کا شکار رہا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔