کوئٹہ: اسپنی روڈ پر مشتبہ حملہ آور دھماکے میں ہلاک

431

کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر دھماکے میں مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

بلوچستانہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پولیس نے بیان میں بتایا کہ حادثاتی طور پر دھماکا خیز مواد پھٹ گیا اور جائے وقوع سے کوئی خودکش جیکٹ یا اس کی باقیات نہیں ملیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکہ خیزمواد لے جانے والے مبینہ دہشت گرد کی شناخت نور علی کے نام سے ہوئی ہے۔

بلوچستان پولیس نے بیان میں کہا کہ مبینہ دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے دھماکا خیز مواد لے جا رہا تھا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔