کوئٹہ، ہزارگنجی میں شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملے، ایک اہلکار و راہگیر زخمی – پولیس ذرائع
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے شالکوٹ تھانہ پر تین دستی بم پھینک دیئے، ھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، حملہ آور دستی بم حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، پولیس اور سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔



















































