واشک حملے میں پانچ مسلح افراد مارے گئے، فورسز کا دعویٰ

0

پاکستانی فورسز کا مسلح افراد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاکستانی فورسز حکام کے دعوے کے مطابق، پاکستانی فورسز نے خفیہ اطلاع پر واشک کے علاقے پلنتاک میں کارروائی کی، جہاں مسلح افراد کی موجودگی پر ان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام کے دعوے کے مطابق، اس حملے میں پانچ افراد مارے گئے جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ حکام نے ٹھکانے سے جدید اسلحہ، گولہ بارود، تین موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

فورسز حکام کے دعوے کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے، تاہم پاکستانی فورسز کی جانب سے اس سے قبل بھی متعدد آپریشنز کے دوران پہلے سے زیرِ حراست اور جبری گمشدگی کا شکار افراد کو نشانہ بنانے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

واشک میں مارے گئے افراد کی شناخت کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔