خضدار کے علاقے فیروز آباد سے تین افراد کی لاشیں ملنے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق لاشیں ملنے کے بعد انہیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاشوں کی شناخت، ہلاکت کی وجہ اور واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
دوسری جانب سوراب کے مل شاہورائی کے مقام پر سڑک کنارے سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں سول ہسپتال سوراب منتقل کر دیں، جہاں انہیں شناخت کے لیے رکھا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ دونوں افراد کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص دونوں افراد کو جانتا یا پہچانتا ہو تو شناخت میں مدد کے لیے سول ہسپتال سوراب سے رابطہ کرے۔


















































