نوشکی: اسٹیڈیم اور دیگر مقامات پر پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر مبینہ حملہ

219

بلوچستان کے شہر نوشکی میں جمعے کے روز فٹبال اسٹیڈیم اور دیگر مقامات پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکیوں کو مبینہ طور پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فٹبال اسٹیڈیم کے قریب پیش آیا، جبکہ فورسز کی چیک پوسٹ کے نزدیک بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

فائرنگ کے واقعات کے بعد متعدد دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کر دیں اور گھروں کو روانہ ہو گئے۔

تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔