ڈیرہ بگٹی: پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

67

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سوئی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے چونک نواز آباد کے مقام پر سوئی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے سے اڑا دیا۔

واقعے کے نتیجے میں پنجاب کے علاقوں راجن پور، صادق آباد، رحیم یار خان، ملتان سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔