خاران: پاکستانی فورسز کے ڈرون حملے میں مقامی زمیندار کا گھر تباہ

259

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں پاکستانی فوج کا عام آبادی پر ڈرون حملہ، میزائل حملے میں مقامی زمیندار کا گھر منہدم، تاہم جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وڈھ، زہری اور کردگاپ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے مقامی آبادیوں پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت درجنوں شہری جاں بحق ہوئے، جبکہ مالی مویشیوں کی ہلاکت بھی سامنے آئی ہے۔

ان واقعات سے مقامی آبادیوں میں خوف و ہراس اور بے یقینی پائی جاتی ہے، جبکہ مقامی آبادیوں نے احتجاج کرتے ہوئے فورسز کی جانب سے آبادیوں پر حملوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔