اورماڑہ: دو گاڑیوں میں تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

309

کوسٹل ہائی وے پر باؤزر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق کوسٹل ہائی وے N-10 پر باؤزر اور ٹویوٹا کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں دو مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق ٹویوٹا کرولا، رجسٹریشن نمبر BJN-481، تربت کی جانب جارہی تھی، جبکہ باؤزر کراچی کی سمت رواں دواں تھا، کار ڈرائیور کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔