نوشکی سے ایک شخص کی لاش برآمد

69

نوشکی سے ایک شخص کی گولیاں لگی لاش برآمد کرلی گئی۔

نوشکی، گرانو کے قریب لیویز چوکی کے مقام پر ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص کی شناخت مقامی افراد نے ثناء اللہ ولد عطاء اللہ جمالدینی سکنہ کلی جمالدینی نوشکی کے طور پر کی ہے۔

مذکورہ شخص کے ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم اس سے قبل ایک مسلح حملے میں مذکورہ شخص زخمی ہوا تھا۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔