ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ مولابخش میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی سمیت ایک مرد کو قتل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

















































