نوشکی: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ و قبضہ، ڈرونز کا استعمال

522

نوشکی میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ و قافلوں پر حملے، ڈرونز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال، ہلاکتوں کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے ہژدہ خول میں پاکستانی فورسز کے ایک مرکزی کیمپ پر مسلح افراد کی بھاری تعداد نے ہفتے کے روز شام کے وقت ایک بڑے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ڈرونز سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور کیمپ کے ایک حصے پر کنٹرول حاصل کیا۔ حملے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

جائے وقوعہ کی جانب نوشکی شہر سے پیش قدمی کرنے والے پاکستانی فورسز کے قافلوں کو ریکو اور ہارونی کے مقامات پر حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث فورسز پیش قدمی نہیں کرسکے ہیں جبکہ حملوں میں مزید نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

مزید برآں خاران نوشکی روڈ پر زرین جنگل کے مقام پر ایک مرکزی پل کو بھی دھماکے میں تباہ کردیا گیا ہے۔

حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے تاہم بیس کے قریب اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔