مستونگ: کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مزید دو رابطہ پل دھماکوں سے تباہ

200

مستونگ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر رابطہ پلوں کو دھماکوں سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں نامعلوم افراد نے مزید دو پلوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق منگل کی شام اور رات گئے کھڈکوچہ کے علاقے ریکی بوز کے مقام پر قومی شاہراہ پر واقع ایک رابطہ پل کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

دھماکہ شدید نوعیت کا تھا، جس کے باعث قریبی گھروں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسرے واقعے میں چوتو مل کے قریب ایک اور رابطہ پل کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا گیا۔ دونوں واقعات کے بعد کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔