کندھ کوٹ: گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ

152

کندھ کوٹ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے 36 انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

دھماکے کے نتیجے میں گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ کئی علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔

پولیس اور دیگر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں