رینجرز نے کراچی سے بلوچ لبریشن آرمی ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 ارکان کو حراست میں لے لیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ارکان کراچی میں حساس تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں مجاہد بلوچ اور فرید بلوچ عرف ذاکرین شامل ہیں، ملزمان اپنی تنظیم کے کمانڈر ساجد بلوچ اور بشیر زیب کی ہدایت پر کراچی میں مقیم تھے۔
گرفتار ارکان سے چار کلوگرام وزنی بارودی مواد ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ اور بال بیرنگ برآمد کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے اس سے قبل بھی کراچی و دیگر علاقوں سے جبری گمشدگی شکار افراد کو مسلح تنظیم کا رکن ظاہر کرکے گرفتاری ظاہر کی گئی ہے، اور متعدد افراد کو بعد ازاں جعلی مقابلوں میں قتل کردیا گیا ہے۔


















































