گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ضعیف العمر شخص لاپتہ

132

ضلع کیچ کے علاقے دشت شولیگ سے تعلق رکھنے والے ایک ضعیف العمر شخص کو گزشتہ روز گوادر کے علاقے ڈور چیک پوسٹ کے قریب سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیاہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت جام عبداللہ ولد جام موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ان کے بھائی ھدا داد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اس سے قبل فورسز کے ایک آپریشن کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔