شور پارود اور دشت میں فوجی آپریشن، جھڑپیں

34
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے قلات اور مستونگ میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے مابین جھڑپیں ہوئی ہے۔

آج صبح قلات کے علاقے شور پارود میں اس وقت پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے مابین شدید جھڑپوں کا آغاز ہوا جب فوج کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد علاقے میں پیش قدمی کی گئی۔

دریں اثناء مستونگ کے علاقے دشت، کمبیلا میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے مابین جھڑپیں ہوئی ہے۔

مذکورہ دونوں واقعات میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔