قلات: سرکاری ٹھیکیدار تین محافظوں سمیت اغوا

181

جعفرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری ٹھیکیدار کو ان کے تین محافظوں سمیت قلات کے قریب سے اغواء کر لیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے قلات کے قریب گورنمنٹ کنٹریکٹر میر ثناء اللہ بہرانی کو ان کے تین محافظوں سمیت اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء ہونے والے میر ثناء اللہ بہرانی، وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر ہادیہ نواز بہرانی کے کزن ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔