گوادر کے ساحلی علاقے میں کوسٹ گارڈز پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

258

گوادر کے ساحلی علاقے جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی ایک گشتی ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعہ جمعے کی شام سمندری حدود کے قریب پیش آیا، جہاں اہلکار معمول کے گشت پر مامور تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ جیونی کے ساحلی مقام “مچیں کاپر” کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قریب پہنچ کر اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کارروائی کے فوراً بعد فرار ہوگئے۔

تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔