کوئٹہ: دو طالب علم جبری طور پر لاپتہ

25

کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی، قمبرانی روڈ سے دو نوجوان طالب علموں کو 24 اپریل 2026 کی رات گئے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سراج قمبرانی، ولد غنی قمبرانی، عمر 20 سال، اور لال خان قمبرانی، ولد جعفر خان قمبرانی، عمر 22 سال، جو کہ طالب علم ہیں اور کلی قمبرانی کے رہائشی ہیں، کو رات تقریباً 11:00 بجے ان کے گھروں سے اٹھا لیا گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق اس واقعے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے اہلکار ملوث ہیں۔ دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے بعد اب تک ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور متعدد خاندان اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔