نوشکی: پاکستانی فورسز کی آپریشن

155

نوشکی سے موصول اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد مل ماککی کے علاقے میں پہنچ گئی ہے اور علاقے میں کومبنگ آپریشن جاری ہے، جہاں گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز نے علاقے کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے چیکنگ کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ فورسز کی گاڑیاں شہر کی مختلف شاہراہوں پر گشت کر رہی ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر آنے اور جانے والی گاڑیوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ نوشکی شہر میں پہلے ہی کرفیو نافذ ہے۔ رواں سال 31 جنوری کو بلوچ لبریشن آرمی کے “آپریشن ہیروف” سے منسلک حملوں اور چھ روزہ کنٹرول کے بعد نوشکی میں فورسز کی جانب سے مقامی آبادی کے خلاف کارروائیاں وقفے وقفے سے جاری ہیں۔

مقامی آبادی اور کاروباری افراد نے آئے روز فوجی آپریشنز پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی روزمرہ زندگی اور کاروبار متاثر ہو چکا ہے