خضدار: پولیس ٹیم پر فائرنگ، لیڈی کانسٹیبل سمیت دو اہلکار ہلاک

18

خضدار میں پولیس ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، لیڈی کانسٹیبل سمیت دو اہلکار ہلاک، ایس ایچ او زخمی۔

واقعہ باغبان باجوئی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق گھریلو چوری کے ملزمان کے تعاقب میں مقامی افراد اور پولیس نفری قائم خانزئی کے علاقے میں موجود تھی کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد اچانک موقع پر پہنچے اور فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیع اللہ باجوئی اور ایک لیڈی کانسٹیبل موقع پر مارے گئے۔

واقعہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او محمد ابراہیم شیخ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔