تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ طالب علم بازیاب

294

ضلع کیچ کے رہائشی تربت یونیورسٹی کے طالب علم واجد حاصل بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

یاد رہے انہیں رواں سال پانچ فروری کو تربت ملائی بازار سے پاکستانی فورسز نے گھر سے جبری لاپتہ کیا تھا۔

‏طالب علم کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے تربت شھید فدا چوک اور ڈی بلوچ پہ دھرنا دیا تھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے رواں سال کے فروری میں جہاں7 جبری لاپتہ افراد بازیاب بھی ہوئے، وہیں مختلف علاقوں سے 7 افراد فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں جبکہ پہلے سے جبری لاپتہ چار افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق آئے دنوں جبری گمشدگیوں کے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ متعدد جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ہے-