مند: فہد نامی نوجوان دوسری مرتبہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

21

ضلع کیچ کے علاقے مند سے ایک اور نوجوان کی جبری گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، فہد ولد مہراب، سکنہ نوکیں کھن، مند، کو پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، فہد بلوچ کو اس سے قبل بھی ایک مرتبہ جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ وہ پانچ ماہ بعد بازیاب ہوئے تھے، تاہم اب انہیں دوسری بار لاپتہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات مند کے علاقے بلوچ آباد میں بھی سرکاری حمایت یافتہ مسلح افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول کر دو افراد کو اغوا کر لیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہراساں کیا گیا۔