ہرنائی میں معدنیات لیجانے والی گاڑیوں اور ڈپٹی کمشنر پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہی – بی ایل اے

833

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب ہرنائی میں معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو تباہ کردیا اور ڈپٹی کمشنر کے قافلے کو نشانہ بنایا جبکہ ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشہ روز شام کے وقت ہرنائی سے متصل زیارت کے علاقے منگی ڈیم کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی، سرمچاروں نے اس دوران پاکستانی صوبہ پنجاب، رحیم یار خان کے رہائشی ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے مرکزی شاہراہ کو گذشتہ شب مکمل بند رکھا جبکہ معدنیات لیجانے والے بیس کے قریب گاڑیوں کو نذر آتش اور فائرنگ کرکے تباہ کردیا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ دریں اثناء سرمچاروں کے ایک دستے نے مذکورہ علاقے سے گذرنے والے ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون کے قافلے کو مسلح حملے میں نشانہ
بنایا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بی ایل اے واضح کرچکی ہے کہ قابض فوج کی سہولت کاری میں ملوث افراد اپنے جانی و مالی نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔ آخری مرتبہ ہم نے یکم جون 2023 کو بیان میں واضح کیا تھا کہ کوئلہ کان ٹھیکیدار اور مزدور قابض فوج کیلئے مخبری، راشن فراہم کرنے اور واٹرسپلائی نصب کرکے سہولیات فراہم کرنے سے گریز کریں۔

آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی اور ان کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔