کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ یو بی اے

466

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ستائیس جون کی رات نو بجکر بیس منٹ پہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پہ پولیس اہلکاروں پہ اُس وقت حملہ کیا جب وہ چیکنگ کے نام پہ عوام پہ سرعام تشدد کررہے تھے، بلوچ قوم کی تذلیل اور بلوچستان کی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کی جائییگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے استحصالی طبقے کیخلاف بلوچستان کی آزادی کے حصول تک جاری رہینگے ۔