جھل مگسی: فائرنگ سے تین افراد ہلاک دو زخمی

194

جھل مگسی میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والے قبائلی تنازعہ اور غیرت کے نام پر قتل ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج گنداواہ کے علاقے سیڈ فارم کے قریب خون ریز تصادم میں کھنجانی برادری کے دو افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مرنے والوں میں سبزی فروش محمد عثمان کھنجانی لاشاری اور محکہ ہیلتھ کے ملازم علی اصغر کھنجانی شامل ہیں جبکہ دو افراد سلیمان کھنجانی اور قدیر حسین کھنجانی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کر دیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب جھل مگسی ڈہرو مائی فقیر کے قریب ایک شخص کو قتل کیا گیا ہے قتل ہونے والے شخص کی شناخت ظفر علی ولد عبدالستار کھوسہ کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو آر ایچ سی اسپتال جھل مگسی منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔