پشاور: گھر کے اندر دھماکہ، مکان منہدم

637

پشاور میں کوہاٹ روڈ شریف آباد میں گھر کے اندر دھماکے کے بعد میں دو منزلہ مکان کی دونوں چھتیں گر گئی ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ اب بھی ملبے تلے تین بچے لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے جبکہ ریسکیو کے عملے نے دو افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔

ریسکیو 1122 نے مقامی افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو سروس کے مطابق دھماکے کی وجہ سے مکان کی چھت بھی گر گئی ہے اور اس کے نیچے تین سے چار بچے پھنسے ہوئے ہیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ گیس سلینڈر سے دو چھتیں کیسے گر سکتی ہیں، تو اس کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات یہی ہیں کہ گیس لیکج سے دھماکہ ہوا ہے اور مزید تفصیلات بعض میں شیئر کی جائیں گی۔