جھل مگسی،خضدار: دو لاشیں برآمد

53

جھل مگسی کے تحصیل گنداواہ کے علاقے میں پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود گھاترہ سے دوسرے مغوی عرفان علی دیناری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، عرفان علی دیناری کو کھاری کے علاقے ڈرابھی سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ ان کی لاش برآمد ہونے کے بعد واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

خضدار کھٹان ندی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت محمد یونس ولد محمد یوسف غلامانی کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔