وزیرستان: پاکستانی فورسز کی آپریشن، 8 تخریب کاروں کو مارنے کا دعویٰ، دو فورسز اہلکار ہلاک

228

وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 8 تخریب کاروں سمیت پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے-

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور تخریب کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 تخریب کار ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق تخریب کاروں سے مقابلے میں سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار لانس نائیک شعیب علی، سپاہی رفیع اللہ بھی مارے گئے جبکہ ہلاک تخریب کاروں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے-