حب میں گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

354

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج حب شہر کے صنعتی علاقے نظر چورنگی کے قریب 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے ہم واضح کرچکے ہیں بلوچستان میں کسی بھی استحصالی پراجیکٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان استحصالی کمپنیوں پر مستقبل میں ہمارے حملے مزید شدید ہونگے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری کارروائیاں آزاد بلوچ وطن کے حصول تک جاری رہینگی۔