قلات میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

512

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے جوہان، شئے مردان میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے راکٹوں و دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ قابض فوج کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔