تربت: دستی بم حملے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

273

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے17 اپریل کو رات گیارہ بجکر دس منٹ پر  کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تعلیمی چوک پر قائم دشمن پاکستانی فوج پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب وہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی تلاشی کیلئے چیک پوسٹ کے سامنے کھڑے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دستی بم حملے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔