خیبر: فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، 3 اہلکار ہلاک، 7 زخمی

446

ضلع خیبر میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 7 اہلکار زخمی ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں باڑہ کے علاقے ملک دین خیل میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں گاڑی میں سوار صوبیدار سمیت 3 اہلکار ہلاک جبکہ 7 اہلکار زخمی ہوگئے اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی-

دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں  کا  خدشہ ہے۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی ) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔