قلات: ڈرون طیاروں و ہیلی کاپٹروں کی پروازیں

219

بلوچستان کے علاقے قلات میں آج صبح سے پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹروں سمیت ڈرون طیاروں کی آمد و رفت جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق منگچر اور گردنواح میں صبح سویرے سے ڈرون اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھنے میں آرہی ہے۔

خضدار سے بھی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ خضدار، قلات اور مستونگ میں تمام نیٹورکس کو معطل کردیا گیا ہے۔

علاقے میں آپریشن جاری ہونے اور مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث مکمل تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔