کچی: پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ

362

بلوچستان کے ضلع کچی میں یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کچی کے شہر سنی میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے دوران شہر میں متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم اس حوالے سے حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔