نوشکی :ریلوے ٹریک پر نصب بم کو فورسز نے ناکام بنادیا

328

نوشکی ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کو بم کو ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے۔ضلع انتظامیہ

نوشکی انتظامیہ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے ضلع نوشکی بٹو لانڈی کے قریب بلوچستان سے ایران جانے والی ریلوے ٹریک پر نصب بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ کردیا ہے-

حکام نے بتایا کہ پولیس کو بم کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔

تاہم سیکورٹی فورسز کے جانب سے برآمد کیئے گئے مواد بارے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہے-