ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

335

تمام تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض کے استحصالی پروجیکٹوں سے دور رہیںدوستین بلوچ

بلوچ ریپبلکن گارڈز نے ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی۔ بی آر جی ترجمان دوستینبلوچ نے بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے قریب کراچی جانے والے گیس پائپ لائن کو بارودیمواد نصب کرکے ریموٹ کنٹرول سے تباہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں کراچی جانے والی گیس پائپ لائن کو بُری طرح نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان  میں تیل اور گیس تلاش کرنے والے   تمام کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض کے تماماستحصالی پروجیکٹوں سے دستبردار ہوجائیں، بصورت دیگر اپنے نقصانات کا ذمہ دار خود ہونگے۔