بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لیمجی میں ریلوے ٹریک کو دو مختلف جگہوں پر بارودی مواد نصب کر کے دھماکوں سے تباہ کردیا۔ ان دھماکوں سے ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہاکہ ریلوے ٹریک کو دو جگہوں سے تباہ کرنے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔














































