بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے کچھی کے علاقے ڈھاڈر اور سنی روڈ، چیتری کے مقام پر آپریشن کے غرض سے آنے والے قابض فوج کے قافلے کو گھات لگا کر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کے دوران فوج کی 2 گاڑیاں براہِ راست حملے کی زد میں آئیں، جس کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ سرمچاروں نے قافلے پر نگرانی پر مامور ایک کواڈ کاپٹر کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔
بیان کے مطابق دریں اثناء بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر کے نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔














































