کچی: بارود سرنگ کا دھماکہ، دو افراد زخمی

419

ضلع کچی کے علاقے شوران و گنداواہ روڈ پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق شوران و گنداواہ روڈ پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے جہاں انتظامیہ نے پہنچ کر دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے-

دھماکے میں مزید کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔‎

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کی مشنریز کو نامعلوم افراد نے آگ لگا کر جلا دیا جس کے بعد سڑک پر کام روک دیا گیا ہے-

انتظامیہ کے مطابق مذکورہ واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے-