حب میں ریاستی آلہ کار پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

735

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جمعرات کی شب حب میں قبضہ گیر فورس کوسٹ گارڈ کے کیمپ کے قریب کوارٹرز میں رہائش پذیر ریاستی آلہ کاروں کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، جسکے نتیجے میں انہیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ منگل کے روز مستونگ شہر میں بس اڈے کے قریب واقع گیس کمپنی کے دفتر کو بھی بی ایل اے کے سرمچاروں نے دستی بم سے نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ دشمن فوج، ریاستی تنصیبات اور آلہ کاروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔