بولان میں پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

279

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات بولان کے علاقے پری چشمہ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ قابض افواج پر حصول آزادی تک ہمارے حملے جاری رہینگی۔