بولان: پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ

301

بلوچستان کے علاقے بولان میں پنجرا پل کے قریب دراز بیٹ چیک پوسٹ پر آئی ای ڈی حملہ، جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے چیک پوسٹ کو آئی ای ڈی دھماکے سے نقصان پہنچایا ہے، تاہم عسکری حکام کی جانب سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں، جن کی جانب سے پاکستانی فورسز سمیت معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

تاہم، اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔