بولان: مسلح افراد کی ناکہ بندی، پل دھماکے سے تباہ

48

نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے پل کو تباہ کردیا۔

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی, اس دوران مسلح افراد نے مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں بھی قائم کیں۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے مذکورہ شاہراہ سے ملحقہ سڑک پر واقع ایک پل کو دھماکے سے تباہ کردیا۔

بولان پولیس انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں بڑی تعداد میں متحرک ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد بار ناکہ بندی قائم کرنے اور پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

تاہم آج پیش آنے والے اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔