بی ایل ایف کا خواتین یونٹ کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن (کاڈ) کا اعلان

787

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کی نو تشکیل شدہ فیمیل یونٹ کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن کے سرمچاروں نے تربت کے قریب جوسک کے مقام پر سی پیک (CPEC) شاہراہ پر گھات لگا کر قابض پاکستانی فوج کی ایکشن ٹاسک فورس کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس ہمہ جہت حملے کے نتیجے میں قابض فوج کے متعدد اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور زخمی ہو گئے، جبکہ ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ پیش رفت اور کارروائی کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن کی انجام دی جانے والی پہلی عسکری پیش قدمی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اس کامیاب کارروائی، دشمن کے جانی و مالی نقصانات اور کاڈ (کاڈ) کے عسکری اہداف سے متعلق تفصیلی بیان جلد ذرائع ابلاغ کے لئے شائع کیا جائے گا۔